آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مسائل اسمبلی میں اٹھاؤنگا،جمشید دستی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مسائل اسمبلی میں اٹھاؤنگا،جمشید دستی

مظفرگڑھ ( نما ئندہ پاکستان ) عوامی راج پارٹی کے چیئرمین ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے چئیرمین یوسف شاہوانی کی گرفتاری کی پر زور مذمت کرتا ہوں آئل ٹینکر سے پی ایس او حکام عرصہ دراز سے لوٹ مار کر رہے ہیں اگر آئل (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

ٹینکر ایسوسی ایشن پر امن ہڑتال کرتی ہے تو یہ کوئی طریقہ نہیں کہ اُنکے ساتھ غنڈہ گردی کی جائے ایسوسی ایشن کا کام آئل ٹینکرز مالکان کو تحفظ دینا ہے پی ایس او حکام بھتہ خوری کرتے ہیں جس پر ہڑتال کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ یوسف شاہوانی کی گرفتاری بہت بڑا ظلم ہے جس سے حالات مزید خراب ہونگے انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے لوگ غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہڑتال پر ڈٹ جائیں میں اُنکے ساتھ ہوں انہوں نے کہا مزدوروں پر کبھی ظلم بر داشت نہیں کرونگا ۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مسائل کو قومی اسمبلی میں اٹھاؤ نگا ۔ انتظامیہ نے پرُ امن ہڑتال پر ظلم کیا ہے آئل ٹینکرز سے و ابستہ مزدور ملک کا پہیہ چلا رہے ہیں مگر انتظامیہ نے غنڈہ گردی کر تے ہوئے لاٹھی چارج کیا جسکی وجہ سے پارکو کی سپلائی بھی رُک سکتی ہے انہوں نے کہا کہ جمہوری دو رہیں ایسا ظلم نا قابل برداشت ہے ہم پولیس کی غنڈہ گردی کا سامنا کرینگے اور میں آئل ٹینکر کے احتجاج میں شریک ہو نگا انہوں نے کہا کہ جب تک یوسف شاہوانی اور دیگر کو رہا نہیں کیا جاتا کوئی آئل ٹینکرز لوڈ نہیں ہوگا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر