میٹرو پراجیکٹ ‘ فلائی اوور سے پانی کے اخراج کیلئے پائپ لگانے کا کام شروع

میٹرو پراجیکٹ ‘ فلائی اوور سے پانی کے اخراج کیلئے پائپ لگانے کا کام شروع

ملتان(نمائندہ خصوصی )ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے فلائی اوور پر بارش کے پانی کے اخراج کیلئے پائپ لگانے کا کام جاری ہے۔ پائپ کے ذریعے آنے ولا بارش کا پانی ڈرین میں ضائع ہونے کی بجائے فلائی اوور کے نیچے پی ایچ اے کی طرف سے لگانے جانے والے پودوں کی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

آبیاری کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ انجینئرنگ کے اصولوں کے مطابق فلائی اوور کے پانی کیلئے پائپ لگانے کا سلسلہ کارپیٹنگ کے مرحلہ کے بعد شروع کیا جاتا ہے۔ پائپ لگانے کیلئے فلائی اوور میں جگہ پہلے مختص کر دی گئی ہے البتہ پائپ کی سپورٹ کیلئے فلائی اوور سے نیچے گرین بیلٹ تک کلپ لگائے جا رہے ہیں۔ بولٹ لگانے کیلئے ڈرل مشینوں سے سوراخ کئے جا رہے ہیں۔ یہ تمام عمل ڈیزائن کے مطابق مکمل منصوبہ بندی سے سرانجام دیا جا رہا ہے۔دریں اثناء چونگی نمبر6 کے مقام پر یونیورسٹی سے آنے والی ٹریفک کیلئے فاسٹ لین کی باقاعدہ تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ اس مقام پر این ایچ اے کی طرف سے جلال مسجد گلگشت کالونی سے بوسن روڈ کی طرف ایک بڑے کمرشل پلازہ تک این ایچ اے کی طرف سے مجوزہ فلائی اوور کے منصوبے کی وجہ سے میٹرو بس فلائی اوورکو سڑک کے مشرقی سمت معمولی خم دیا گیا جس کی وجہ سے یونیورسٹی سے آنے والی ٹریفک کے لئے اس مقام پر اب دو لین دستیاب ہیں۔ اس لئے یونیورسٹی سے چونگی نمبر 9 جانے والی ٹریفک کو تیسری لین فراہم کرنے کیلئے فلائی اوور کے مغربی سمت فاسٹ لین تعمیر کی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑے۔ ایمرسن کالج کے سامنے یہ فاسٹ لین دوبارہ کشادہ مشرقی سڑک کے ساتھ مل جاتی ہے۔ یاد رہے کہ چونگی نمبر 6 کے مقام پر فلائی اوور تعمیر کرنے کے لئے این ایچ اے نے زمین کے حصول کا عمل بھی مکمل کر رکھا ہے۔

میٹرو

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...