ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ٹی ایم ایز کو آلات،ادویہ کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم

ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ٹی ایم ایز کو آلات،ادویہ کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم

ملتان ( خبر نگار) پنجاب حکومت نے حالیہ مون سون سیزن کے دوران ڈینگی ملیریا کے وبائی امراض کی روک تھام اور مچھروں کو تلف کرنے کیلئے صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کو ضروری الات اور (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اس ضمن میں محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے شعبہ ٹی ایم اے ڈویلپمنٹ کی طرف سے صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کے ایڈمنسٹریٹروں اور ٹی ایم ایز کو جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مون سون سیزن کے دوران بارش کے باعث ڈینگی، ملیریا، جیسے موذی امراض کے پھیلنے کا اندیشہ ہے جبکہ عام مچھر کی افزائش میں ابھی اضافہ ہو چکا ہے لہذا تمام ٹی ایم ایز ڈینگی ، ملیریا کے پھیلاو کو روکنے اور حفاظتی تبدابیر کرنے کے ساتھ ساتھ الات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنائیں اور مچھروں کو مارنے کی ادویات کا سٹاک بھی وافر مقدار میں رکھیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...