ٹی ایم ایز کی آڈٹ رپورٹ ایڈہاک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس سے قبل پیش کرنیکا حکم

ٹی ایم ایز کی آڈٹ رپورٹ ایڈہاک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس سے قبل پیش کرنیکا حکم

ملتان ( خبر نگار) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کے اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹس ایڈہاک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس سے قبل پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے شعبہ پراونشل لوکل گورنمنٹ کمیشن نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

جاری کردیا ہے۔ سیکشن آفیسر سپیشل آڈٹ شکیل احمد کی طرف سے صوبہ بھر کی تمام ٹی ایم ا یز ایڈمنسٹریٹر کو جاری کئے گئے احکامات میں کہا گیا ہے کہ ایڈہاک اکاؤنٹس کمیٹی کے کنونیئر کی مشاورت سے باقاعدگی کے ساتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے اور اس کمیٹی کے اجلاس سے قبل آڈٹ رپورٹس مجاز اتھارٹی کو پیش کی جائیں اور اس کے علاوہ ریجنل ڈائریکٹر آڈٹ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ساتھ رابطہ کیا جائے تاکہ اجلاس کے حوالے سے انک اداروں کے نمائندوں کا بھی تقرر ہو سکے اور ایڈہاک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کی تمام کاروائی باقاعدگی کے ساتھ بھیجوائی جائے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر