ملتان سے حج آپریشن کی چوتھی پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ

ملتان سے حج آپریشن کی چوتھی پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ

ملتان(کا مر س ر پو ر ٹر)ملتان سے حج آپریشن جاری، اب تک 4 حج پروازوں کے ذریعے 959 عازمین حج کو حجاز مقدس روانہ کر دیا گیا ہے۔ حج آپریشن کے تحت چوتھی حج پرواز پی کے 2105 کے ذریعے 329 عازمین حج کو گزشتہ صبح ساڑھے چھ بجے براہ راست مدینہ منورہ کے لئے روانہ کیا گیا جس میں زیادہ تر تعداد فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی تھی۔ 21 اگست سے ملتان سے حج پروازیں براہ راست جدہ کے لئے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

روانہ کی جائیں گی۔ 21 اگست کو ملتان سے روانہ ہونے والی پانچویں حج پرواز کے عازمین حج کو پاسپورٹ اور ٹکٹیں آج حج ڈائریکٹوریٹ ملتان میں دی جائیں گی۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے حاجی کیمپ رحیم یار خان میں ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز 350 عازمین حج کی ویکسی نیشن کی گئی۔ واضح رہے کہ رحیم یار خان سے پانچ حج پروازوں پر مشتمل حج اپریشن کا اغاز 23 اگست جبکہ اختتام 30 اگست کو ہو گا۔ رحیم یار خان سے شروع ہونے والے حج اپریشن کی نگرانی بھی حج ڈائریکٹوریٹ ملتان کرے گا۔

حج آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...