یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے تحت انٹری ٹیسٹ،ملتان سے8 ہزار 95 امیدواروں کے فارم جمع

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے تحت انٹری ٹیسٹ،ملتان سے8 ہزار 95 امیدواروں ...

ملتان(وقائع نگار)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے تحت انٹری ٹیسٹ میں پہلی مرتبہ ملتان سنٹر پر ریکارڈ 8ہزار 95امیدواروں (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

نے شرکت کے لیے داخلہ فارم جمع کروائے ہیں اس سے قبل کبھی انٹری ٹیسٹ کے لیے اتنی بڑی تعداد میں امیدواروں نے داخلہ فارم جمع نہیں کروائے ہیں۔28اگست کو ملتان سمیت صوبے کے 13شہروں میں بیک وقت ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے لیے 4ہزار 2سو 26طالبات اور 3ہزار8سو69طلبہ نے داخلہ فارم جمع کروائے ہیں۔صوبہ پنجاب کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں منعقدہ انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے خواہش مند طالبات کی تعداد طلبہ سے زیادہ ہے۔

انٹری ٹیسٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر