علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میڑک فیل شخص کو ایف اے پاس کی سندجاری کردی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میڑک فیل شخص کو ایف اے پاس کی سندجاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میڑک فیل شخص کو ایف اے پاس کی سندجاری کردی شہری محبوب(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر1صفحہ12پر ) علی نے ڈی جی ایف آئی اے کوتحریری درخواست میں انکشاف کیاہے کہ گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سیٹ لائٹ ٹاؤن بہاولپورمیں تعینات جونیئر کلرک جوکہ میٹرک کے سالانہ امتحان2004 رول نمبر98459تعلیمی بورڈ بہاولپور میں تمام مضامین میں فیل ہے اسے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایف اے رول نمبرT375332 رجسٹریشن نمبر06PBR0718 فائنل سمسٹرSPR2012 میں پاس کی سند جاری کردی ہے پہلے وہ درجہ چہارم کاملازم تھا ایف اے کی جعلی سندحاصل کرکے اس نے بطورجونیئرکلرک اپنی تعیناتی کرالی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولپور کیمپس والوں نے جعلی ڈگری جاری کرائی ہے انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولپورکیمپس کامکمل آڈٹ کرایاجائے۔