جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل ہوگا

جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل ہوگا

ملتان ، رحیم یارخان(سٹاف رپورٹر + بیور و نیوز ) بہاول پوربورڈ سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کا اعلان کل20 اگست کو کریں گے ۔ اس سلسلہ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور کی جانب سے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، نہم جماعت کے سالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات اپنے نتائج 20 اگست2016ء بروز ہفتہ کو ادارہ کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...