نیب کی زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4افراد خلاف انکوائری شروع

نیب کی زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4افراد ...

ملتان(سٹاف رپورٹر) نیب نے زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ملتان سمیت 4 افراد خلاف انکوائری شروع کردی ہے‘ بتایا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر اسحاق(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

فانی نے چیئرمین نیب کو درخواست دی تھی کہ وائس چا نسلر ڈاکٹر طاہر امین کی ایما پر فاصلاتی نظام میں پڑھنے والے نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر احمد ممتاز باجوہ کو غیر قانونی طور پر امتحان میں بٹھایا گیا اور پا س کیا گیا اور پھر کسی کارروائی کے خوف سے سابق تاریخ میں اس کا داخلہ منسوخ کردیا گیا ‘اس کام میں ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر عذرا اصغر اور ایڈمن آفیسر نصراللہ بھی شریک ہیں جس پر چیئرمین نیب نے فوری طور پر انکوائری کے احکامات جاری کردئیے اور کرنل طارق محمود بھٹی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جس نے فریقین کو آج طلب کرلیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...