ضلعی انتظامیہ،ٹاؤنز کا میٹروروٹ پر تجاوزات کیخلاف2بار مشترکہ آپریشن
ملتان ( خبر نگار) ضلعی حکومت اور شہر کے چاروں ٹاونزکامیٹرو روٹ پر تجاوزات کیخلاف دن میں 2بار مشترکہ اپریشن ، کثیر تعداد میں ریڑھیاں ، کنڈے ،بٹے سمیت دیگر سامان قبضہ میں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
لے لیا جبکہ ممتاز اباد پل کے نیچے تجاوزات کا مکمل صفایا کرتے ہوئے پکے تھڑے مسمار کردیئے ۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت اے سی سٹی فاروق ڈوگر نے کی اس موقع پر تمام ٹاونز کے لینڈ افیسرز انور گنڈا پوری، ضیا بخاری ، اشفاق احمد اور امتیاز چٹھہ بھی موجود تھے۔ ٹاونز کے مشترکہ اپریشن میں میٹرو روٹ پر دولت گیٹ، حافظ جمال روڈ، چونگی نمبر 14، بی سی جی چوک اور وہاڑی چوک پر کاروائی کی گئی جبکہ شام کے وقت ہونے والے اپریشن میں دولت گیٹ تا وہاڑی چوک تک دوبارہ کاروائی کی گئی۔ تجاوزات سے بھرے ٹرک موسی پاک ٹاون اور شاہ رکن عالم ٹاون میں جمع کروا دیئے ۔