میپکو کی طرف سے اوور بلنگ،زائد فیس کیخلاف کسان اتحاد کا نیب اور ایف آئی اے میں ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ،کمیٹی قائم

میپکو کی طرف سے اوور بلنگ،زائد فیس کیخلاف کسان اتحاد کا نیب اور ایف آئی اے ...

میاں چنوں(نمائندہ پاکستان)میپکو خاص طور پر میاں چنوں اور خانیوال (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

میں کسانوں ،زرعی اورگھریلو کنکشنوں پر فی میٹر ہزاروں یونٹو ں کی اوور بلنگ کی گئی،کسانوں کے احتجاج اوروزارت پانی وبجلی کی ہدایت پر میپکو افسران نے بلوں پر میٹر REPLACE لکھ کر ریڈنگ بلوں پردرست شائع کردی،مگر جو ہزاروں یونٹوں کے فی میٹر پیسے چارج کئے گئے تھے وہ نہیں نکالے گئے،نیز خراب میٹر تبدیل کرنے کیلئے کسانوں سے 25سے30ہزار روپے فی میٹر اور گھریلو کنکشنوں پر3ہزارروپے فی میٹر وصولی شروع کر دی،خانیوال سرکل میں وزارت پانی و بجلی کو بھیجی جانیوالی شکایت کے باوجود بھی میٹر تبدیل کرنے کے پیسے لیے جاتے ہیں ،موجودہ کرپشن اور اندھیر نگری کے خلاف کسان اتحاد کا اجلاس زیرصدارت تحصیل صدر مہر شوکت سنپال ہوا،اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری میاں عمیر مسعود اور ضلعی جنرل سیکرٹری میاں سجاد نازش نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں سرپرست حاجی غلام رسول،جنرل سیکرٹری چوہدری فضل الٰہی،سنیئر نائب صدر چوہدری شہزاد،نائب صدر محسن ڈوگر،مہر نثار احمد،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدر ی سعید،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری اعجاز،فنانس سیکرٹری چوہدری تنویر،پریس سیکرٹری ملک اظہر،تحصیل چیئرمین ایکشن کمیٹی چوہدری ذوالفقار بھٹو موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...