صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود کا مثالی سکول دین پور کا دورہ،کارکردگی کو سراہا
مظفرگڑھ(نما ئندہ خصو صی )صو بائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے صدارتی ایواڈ یافتہ مثالی پبلک سکول دین پور مظفرگڑھ کا (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
تفصیلی دورہ کیا اور بچوں کی تعداد اور انکے نظم و ضبط کو دیکھ کر ادارے کی کارکردگی کو سراہا مثالی پبلک سکول کے جما عت پنجم اور ہشتم کے نتائج اور کیڈٹ کالج کے نتائج اور مثالی سکول کے داخلے سے مطمین ہو ئے اس موقع پر بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ پرا ئیوٹ سیکٹر میں مثالی پبلک سکول کی کارکردگی حیرت انگیز ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم کو مثالی سکول کے سالانہ امتحانات کے سولہ سالا نتائج بھی پیش کئے گئے تو صو بائی وزیر رانا مشہود نے بانی ادارہ الحاج شیخ محمد جمیل قریشی کو جنوبی پنجاب کا سر سید ثانی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے تمام نجی تعلیمی اداروں کی بھر پور سرپرستی کر تی رہے گی۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپو ،ای ڈی او تعلیم شمشیر احمد خان بھی ہمراہ تھے ۔