ضمنی الیکشن پی پی 232 ‘ چیف الیکشن کمشنر اور پیمرا نے کورٹ آف کنڈیکٹ جاری کردیا

ضمنی الیکشن پی پی 232 ‘ چیف الیکشن کمشنر اور پیمرا نے کورٹ آف کنڈیکٹ جاری کردیا

وہاڑی (بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی عامر جاوید نے کہا کہ حلقہ 232پی پی وہاڑی ون کے 31اگست کو ہونے والے ضمنی انتخاب کی میڈ یاکوریج کے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

لیے چیف الیکشن کمشنر پاکستان اور پیمرا نے کورٹ آف کنڈ یکٹ جاری کردیا ہے اور حلقہ میں کسی بھی امیدوار کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر احمد سہیل کیفی اے سی بوریوالہ اسسٹنٹ کمشنر عبدالرحمان ڈی او ایلیمنٹری ذوالفقار علی سندرانہ ڈی ایس پی اور ٹی ایم او بوریوالہ والا رانا نوید حسین ممبران ہو نگے الیکشن کمشنر کی طرف سے ضمنی الیکشن کے تمام انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ مکمل تعاون نہیں کررہی 31اگست پو لنگ کا دن ہے صبح 8بجے سے شام 5بجے تک پولنگ ہو گی اور پولنگ کے روز پاک آرمی کے دستے طلب کرلیئے ہیں حلقہ پی پی232میں کل ووٹرز کی تعداد 1لا کھ 91ہزار اور92ووٹر ز ہیں اور ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 157ہیں اور بوتھ ٹوٹل 365بنا ئے گئے ہیں اور پریس کوریج کے لیے صحافیوں کو آفس سے خصوصی کارڈ جاری کیے جائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کرتے ہوئے اپنے آفس میں کیا انہوں نے کہا کہ عا ئشہ نذیر جٹ کی طرف سے ترقیاتی کام کروانے پر ڈی سی او وہاڑی اور ڈی پی او وہاڑی کے خلاف درخواست دی ہے کہ جس پر کارروائی شروع کردی ہے اور رپورٹ بھیج دی ہے۔

ڈی سی او وہاڑی

مزید : ملتان صفحہ آخر