گگو منڈی‘ ساجد شریف ارائیں تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر (ن) لیگ میں شامل

گگو منڈی‘ ساجد شریف ارائیں تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر (ن) لیگ میں شامل

گگو منڈی( نامہ نگار)ساجد شریف آ رائیں پی۔ٹی ۔آ ئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے شمولیت کا اعلان میاں (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

حمزہ شہباز شریف سے لاہور میں ہونے والی ملاقات میں کیا ۔پاکستان تحریک انصاف تحصیل بورے والہ کے سر گرم رہنما چوہدری ساجد شریف آ رائیں نے گزشتہ روز چوہدری ارشاد احمد آ رائیں ایم ۔پی ۔اے ،چوہدری نذیر احمد آ رائیں ایم ۔این ۔اے اور چیئر مین محمد اسحاق کے ہمراہ لاہور میں میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں انہوں نے پی۔ ٹی۔آ ئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر