عمران خان کے سیاسی عمل سے ملک کو مسائل سے نجات دلائی جاسکتی ہے‘ عائشہ نذیر جٹ
گگو منڈی( نامہ نگار)نوجوان پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ ملک کا مستقبل ہیں ان کی شمولیت کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 232گگو منڈی عائشہ نذیر جٹ نے قادریہ کالونی میں خرم شہزاد گجر کی رہائش گاہ پر نوجوان ورکرز کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس میں عمران گجر ،جنید جٹ ،ساجد حسین ،شہباز گجر ،ملک عبدالعلیم ،علی شان اور عبدالمنان نے شرکت کی ۔عائشہ نذیر جٹ نے کہا کہ عمران خان کے سیاسی پروگرام پر عمل کر کے ہی ملک کو کرپشن اور بے روز گاری سے نجات دلائی جا سکتی ہے اس موقع پر خرم شہزاد گجر نے اپنے ساتھوں سمیت عائشہ نذیر جٹ کی حمائت کا اعلان کیا ۔
عائشہ نذیر