غیر قانونی جائیدادوں کے ثبوت عدالت پیش ‘ وزیر اعظم عنقریب نااہل ہوں گے ‘ جہانگیر ترین

غیر قانونی جائیدادوں کے ثبوت عدالت پیش ‘ وزیر اعظم عنقریب نااہل ہوں گے ‘ ...

گگو منڈی( نامہ نگار)پی پی 232گگو منڈی کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین ،اسحاق خاکوانی سابق ایم ۔این ۔اے ،نذیر احمد جٹ امیدوار صوبائی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

بنایا جہانگیر خان ترین نے کہا کہ 70سال ہو گئے ملک کو آ زاد ہوئے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ملک مسائل کا سمندر بنتا گیاحکمران عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے لوٹ مار کرنے کے لیے باریاں لیتے رہے اور لوٹ کے پیسے سے بیرون ملک جائیدادیں بناتے رہے میاں نواز شریف جب اقتدار میں آ ئے تو ایک فیکٹری کے مالک تھے لیکن جب سعودی عرب بجھوائے گئے تو 28فیکٹریوں کے مالک تھے انہوں نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کی غیر قانونی جائیدادوں کے ثبوت عدالت میں پیش کر دیے ہیں وہ عنقریب نا اہل ہو جائیں گے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عمران خان کے نیا پاکستان بنانے کے پروگرام کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں کا صحت کا بجٹ 200ارب روپے ہے جبکہ لاہور میں اورنج ٹرین منصوبہ 220ارب روپے رکھا گیا ۔انہوں نے کہا کہ حکمران کمیشن کھانے کے لیے اورنج ٹرین اور میٹرو بس جیسے منصوبے بنا رہے ہیں اورسابق ایم ۔این ۔اے اسحاق خان خاکوانی نے کہا کہ یہ اہلیان گگو منڈی کی خوش قسمتی ہے کہ ایک پڑھی لکھی نوجوان خاتون آ پ کے حقوق کے حصول کی جدو جہد کے لیے میدان میں نکلی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان فیل ہو چکی ہے امیدوار صوبائی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ نے کہا کہ تین سال قبل منتخب ہونے والے ایم ۔این ۔اے اور ایم ۔پی ۔اے نے علاقہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہو کر ملک کو امن کا گہوارہ بنا دے گی ۔انہوں نے کہا کہ میرے والد چوہدری نذیر احمد جٹ کے دور اقتدار کو لوگ آ ج بھی یاد کرتے ہیں اس موقع پر سابق ایم ۔پی ۔اے خالد چوہان ،سابق ایم ۔پی ۔اے سکندر دولتانہ ،جہانزیب دولتانہ ،جہانزیب خان کھچی ایم ۔پی ۔اے ،سابق ایم ۔این ،۔اے چوہدری اصغر علی جٹ بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...