ہائی سکولو ں میں 80انچ کے سمارٹ بورڈ لگانے کا فیصلہ
ملتان(سٹاف رپورٹر) صوبے بھر کے سکولو ں کی کمپیوٹرلیبز میں سمارٹ بورڈ لگانے کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی‘ آئندہ برس سے طلبا وطالبا ت ان بورڈپر پڑھا کریں گے‘ تمام ہائی سکولوں میں سمارٹ بورڈ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کو عملی شکل دینے کے منصوبے پرکام شروع کردیا گیا ہے ‘پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے ہائی سکولوں میں ٹیچ بورڈ لگائے جائیں گے جن کی سکرین 80انچ کی ہوگی طلبا ان بورڈ پر انگریزی، میتھ، کمپیوٹر اور سائنس کے مضامین پڑھ سکیں گے اور بورڈ ان کے لیکچر کا ریکارڈ بھی رکھے گا۔