ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ‘ 38 ملزم گرفتار ‘ ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ‘ مقدمات درج

ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ‘ 38 ملزم گرفتار ‘ ناجائز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔ 16اشتہاری مجرمان سمیت38ملزمان گرفتار۔(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد شاہد کے قبضہ سے 50گرام چرس، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم محمد رمضان کے قبضہ سے 20لیٹر الکوحل، ملزمان سجاد حسین ، عارف، عظیم اور رمضان کے قبضہ سے 1230لیٹر الکوحل جبکہ ملزم ظاہر کے قبضہ سے 14لیٹر الکوحل ، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم آصف کے قبضہ سے 15لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم خلیل احمد کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 05گولیاں، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم حسنین کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 03گولیاں، پولیس تھانہ صدر جلال پور نے ملزم ممتاز حسین کے قبضہ سے 01عدد رپیٹر 12بور، ملزم پرویز کے قبضہ سے 01عدد کاربین، ملزم احمد بخش کے قبضہ سے 01عدد رپیٹر 12بور ، ملزم عبد الرشید کے قبضہ سے 01عدد رپیٹر ، پولیس تھانہ الپہ نے ملزم شوکت حسین کے قبضہ سے 01عدد رپیٹر 12بور معہ 03کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزمان محمد افضل ، خادم حسین، محمد عامر اور شہزاد کو غیر قانونی طور پر مکانات کرایہ پر دینے کے جرم میں قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزمان محمد خالد اور مجاہد کو شراب پی کر غل غپاڑہ کرتے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔ملتان پولیس نے16اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔