تھائی لینڈی سفیر کو ہائیکورٹ بار ملتان انسانی حقوق کمیشن کا خط ‘ اغواء کاروں کیخلاف سخت کارروائی اور بچون کو وطن بھیجنے کا مطالبہ

تھائی لینڈی سفیر کو ہائیکورٹ بار ملتان انسانی حقوق کمیشن کا خط ‘ اغواء کاروں ...

بستی ملوک(نمائندہ پاکستان) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی انسانی حقوق کمیشن کے ممبر امتیاز حیدر میتلا ایڈوکیٹ کے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

خط کے مطابق پاکستان سے بچوں کو اغوا کر کے تھائی لینڈ سمگل کیا جارہا ہے جو کہ غیر قانونی ہے ۔غیر انسانی سلوک پر مبنی جرم ہے دونوں ملکوں برادر ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہونے کا امکان ہے تھائی لینڈ حکومت کو سختی سے ہدایت دی جائے کہ سمگلروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے اور تھائی لینڈ سے سمگل شدہ اور اغوا شدہ بچوں کو برامد کر کے واپس پاکستان بھیجنے کا بندوبست کیا جائے خط وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد اور مشیر خارجہ سرتاج ؑ زیز کو بھی ارسال کیا گیا ہے تاکہ حکومت پاکستان بھی اس سلسلے میں تھائی لینڈ حکومت پر اپنا دباؤ بڑھائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر