وزیر اعظم کسان پیکج پر عمل درآمد نہ ہونے پر کسان اتحاد کی احتجاجی ریلی

وزیر اعظم کسان پیکج پر عمل درآمد نہ ہونے پر کسان اتحاد کی احتجاجی ریلی

وہاڑی (بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)وزیر اعظم پا کستان کسان پیکج پر واپڈا حکام کی جا نب سے عملدرآمد نہ ہونے کے باعث پا کستان کسان اتحاد کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اور واپڈا میپکو کمپلیکس اور ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس کی قیادت ضلعی صدر چودھری افتخاراحمد(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

، جنرل سیکرٹری چودھری محمد اکرم کمبوہ نے کی جبکہ تحصیل صدر میلسی میاں اعجاز احمد ، صدر بوریوالہ محمدحنیف وڑائچ ، چیئرمین مہر محمد اکمل ، چودھری اقبال یوسف، قاضی محمدنواز، فوجی(ر) محمد صادق ، غلام حسین سمیت کسانوں کا شتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی احتجاجی ریلی بوریوالہ روڈ سے شروع ہو ئی اور ملتان روڈ ودیگر بازاروں سے ہوتی ہوئی میپکو کمپلیکس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور اسکے بعد مظاہرین نے ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ور دھرنا دیا اس موقعہ پر ضلعی صدر چودھری افتخار احمد ، جنرل سیکرٹری چودھری محمد اکرم کمبوہ اور مہر اکمل نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کسان پیکج کا نا کام بنانے کے لیے واپڈا حکام ٹیوب ویل بلوں میں پیچید گیاں پیدا کررہے ہیں حکومت ون یونٹ ون ریٹ کے فارمولا پر عمل کرے اور ٹیکسز ختم کیے جائیں اور حکومت فی یونٹ 5-35روپے ریٹ کے حساب وصول کرے اس موقعہ پر میاں اعجاز احمد ، قمر حنیف وڑائچ ، چودھری اقبال یوسف، قاضی محمد نواز ، غلام حسین ودیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ محکمہ ما ل کے افسران زرعی اراضی کے انتقال پر سرکاری فیس کے علاوہ بھاری رشوت وصول کرتے ہیں۔

کسان ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...