خانیوال کو پارکوں کے حوالے سے ماڈل سٹی بنایا جائیگا،نشاط احمد ڈاہا
خانیوال (بیورو نیوز ) خانیوال کو پارکوں کے حوالے سے ماڈل سٹی بنایا جائیگا ، پارک بنانا حکومت کا کام ہے لیکن اس کی حفاظت کرنا شہریوں کا کام ہے ، لیڈیز چلڈرن پارک بننے سے گندگی ڈھیر ختم اور صحت مند سرگرمیاں شروع ہوں گی ،۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
امین ٹاؤن میں ’’ لیڈیز چلڈرن پارک ‘‘ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ خانیوال کی ہر یوسی میں پارک بنائے جائیں گے جس کے باعث صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ خانیوال فضل پارک کو جنوبی پنجاب کا مثالی پارک بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ’’خواتین چلڈرن ‘‘ پارک کیلئے 48 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کروالی گئی ہے ۔ اس موقع پر امیدوار برائے چیئرمین مسعود مجید خان ڈاہا نے کہاکہ حکومت عوامی مسائل اور غریب عوام کو ریلیف مہیا کررہی ہے ۔تقریب میں ٹھیکیدار اقبال پرنس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ پارک 22 کنال رقبہ پر مشتمل ہے اور 48 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائیگا ۔تقریب سے جنرل کونسلر رائے اعظم ،شیخ محمد اکمل سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ تقریب میں ٹی ایم او شوکت حیات مجوکہ ، چیف آفیسر افضل ندیم دوآنہ ،کونسلرز طارق نواب پراچہ ،محمد اشرف گادھی ،چوہدری انور علی جٹ ،لیاقت رحمانی ،سابق یونین ناظم راؤ سرفراز احمد سمیت معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا سے مکی مسجد چوک کی مین سڑک کی تعمیرکا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سڑک 14سال قبل تعمیر ہوئی اور گزشتہ ادوار میں سیاست کی نظر ہونے کی وجہ سے تاحال تعمیر نہ ہو سکی ۔ جس پر ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے سڑک کی جلد از جلد تعمیر کی یقین دہانی بھی کروائی ۔