انسانی جانوں سے کھیلنے والے افراد کیخلاف سخت کاروائی کی جائے ‘ سیکرٹری صحت

انسانی جانوں سے کھیلنے والے افراد کیخلاف سخت کاروائی کی جائے ‘ سیکرٹری صحت

جام پور (نامہ نگار) صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کا سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان اور ایڈیشنل سیکرٹری صحت ۔ سیکرٹری ڈرگ کنٹرول بورڈ اور ڈرگ انسپکٹر جام پور محمد کلیم خان بھٹہ۔ سیکرٹری ضلعی کنٹرول بورڈ محمد صادق خان ودیگر اضلاح سے تعلق رکھنے والے ڈرگ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ہر ضلع سے ڈرگ انسپکٹر ز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صو(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

بہ کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھلنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ میڈیکل سٹورمالکان جو غیر معیاری ادوایات فروخت کرنے کے علاوہ نشہ اور ادوایات بغیر ڈاکٹری نسخہ کے بچنے والے لوگوں کے نہ صرف لاسنس کینسل کیے جائیں بلکہ سٹور سیل کر کے مقدمات کا اندراج کیا جائے۔ بعد ازاں جام پور سے میوسیف سیرپ کے کمیٹی کے مالک کا کیس ڈرگ کورٹ بھجوانے کا حکم دیا ۔ اجلاس میں تقریبا پچاس کے قریب کیس ڈرگ کورٹ بھجوانے کی سفارش کی۔

سیکرٹری صحت

مزید : ملتان صفحہ آخر