عوامی نمائندے اور بیوروکریسی عوام کے خادم ہیں ‘ محمود قادر لغاری

عوامی نمائندے اور بیوروکریسی عوام کے خادم ہیں ‘ محمود قادر لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عالیوالا(نامہ نگار)عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے محمودقادرلغاری چیئرمین ڈویژنل ٹاسک فورس ایم پی اے محمودقادرخان لغاری نے پی پی 246 کے منتخب ناظمین اورکونسلرز کی (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے عوامی نمائندے اوربیوروکریسی عوام کے خادم ہیں اورعوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ خادم اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے وژن کے مطابق بیوروکریسی کی بہترین ٹیم مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے ٹراما سنٹر کوٹ چھٹہ عنقریب فنکشنل کردیاجائے گاجبکہ بائی پاس کوٹ چھٹہ اورسپربندوں سمیت کئی میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ عبدالجبارخان نے کہاکہ عوامی تعاون اورنشاندہی سے مسائل کا حل جلدی ممکن ہے انہوں نے کہاکہ بہت جلد کوٹ چھٹہ میں ایمرجنسی سروس 1122کا تحصیل آفس فنکشنل کردیاجائے گا اس موقع پر ایکسئن میپکومحمدفرقان نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق اووربلنگ کاخاتمہ کردیاگیاہے ایس ایچ اوتھانہ کوٹ چھٹہ محمد ارشدرندنے اپنے خطاب میں کہاکہ محکمہ پولیس نے چوری اورڈکیتی کی وارداتوں میں کافی حدتک قابوپالیا ہے جاویداقبال نے کہاکہ معاشرے میں امن کے قیام کے لئے عوامی تعاون ضروری ہے کھلی کچہری میں ایس ڈی اوکوٹ چھٹہ اشفاق احمد محمدعاشق خان میرانی حسن فاروق غلزئی اعجازوارث لودھی رانامحمد ایازملک عاشق ملانہ عبدالحمیدخان جلبانی ظفرعالم گورمانی چوہدری محمدفاروق مہر عبدالستار چھینہ خلیل خان سکھانی طارق خان احمدانی شوکت فاروق جتوئی سیف اللہ ملکانی امین خان میرانی الہی بخش برمانی سید ابرہیم شاہ عبدالغفورایڈووکیٹ سمیت حلقہ پی پی پی 246کی پندرہ یونین کونسلزکے منتخب چیئرمینوں وائس چیئرمینوں اورکونسلرز کی بڑی تعدادنے شرکت کی جبکہ اس موقع پر ایم پی اے محمودقادرخان لغاری نے ظہرانہ بھی دیا۔
محمود لغاری