روجھان تابنگلہ اچھا دریائے سندھ میں کشتیوں پر اوور لوڈنگ‘ لانچیں چلانے والے اناڑی

روجھان تابنگلہ اچھا دریائے سندھ میں کشتیوں پر اوور لوڈنگ‘ لانچیں چلانے والے ...

۱،روجھان (نمائندہ پاکستان)روجھان تا بنگلہ اچھا دریائے سندھ پر کشتیوں پر اوور لوڈ ،جان و مال کانقصان انتظامیہ خاموش تفصیل کے مطابق دریائے سندھ روجھان تا بنگلہ اچھاروٹ پر چلنے والی کشتیا ں اور لانچیں مال مویشی ،موٹرسائیکل اور انسانوں سے بھر لیتے ہیں بیچ دریا میں جاکر کشتیاں الٹنے کے واقعات ہوتے ہیں اس سلسلہ میں گزشتہ دنوں اوور لوڈنگ کے باعث کشتی الٹنے سے تین بچوں کی جانوں کا (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

نقصان بھی ہوچکا ہے جس میں ایک بچی کی لاش تاحال دریاسے نہیں ملی زرائع نے یہ بتایا ہے کہ کشتیوں اور لانچوں کو چلانے والے بھی اناڑی ہیں جن کو لانچیں اور کشتیاں چلانے کا کوئی تجربہ نہیں کشتیوں اور لانچیں چلانے والے ناصرف اوور لوڈنگ کررہے ہیں بلکہ کرائے بھی زیادہ وصول کررہے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔

کشتیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر