ریس لگاتی 2بسیں بے قابو ہو کر ریوڑ پر چڑھ دوڑیں‘ 35 بھینسیں ہلاک

ریس لگاتی 2بسیں بے قابو ہو کر ریوڑ پر چڑھ دوڑیں‘ 35 بھینسیں ہلاک

وہاڑی(بیورو رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) ریس لگاتے ہوئے دو اے سی بسیں بے قابو ہوکر سڑک کنارے جاتی بھینسوں کے ریورڑ پر چڑھ دوڑیں 35 بھینسیں ہلاک درجنوں زخمی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء میاں اشفاق دولتانہ اور سینکڑوں مردو خواتین موقع پر پہنچ گئے جبکہ ایک ڈرائیور بس سمیت فرار ہوگیا دوسرا بس چھوڑ کر فرار اہل علاقہ کا سڑک بلاک کر کے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

شدید احتجاج مشتعل مظاہرین نے بس کو آگ لگانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ناکا م بنا دی بتایا جاتا ہے کہ دو بسیں جن میں سے ایک ملتان اور دوسری بس نمبری LES2779 لاہورجانے کیلئے حاصلپور سے آرہی تھیں دونوں بسوں کے ڈرائیور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لئے ریس لگا رہے تھے کہ حامد واہ بس اسٹاپ کے قریب دونوں بسیں بے قابو ہو کر سامنے جاتے بھینسوں کے ریورڑ پر چڑھ گئیں جس سے 35 بھینسیں اور ان کے بچے ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئیں ملتان جانے والی بس کاڈرائیور بس بھگا کر لے جانے میں کامیاب ہوگیا جبکہ لاہور جانے والی کارواں طیارہ کا ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہو گیا بھینسوں کے مالکان محمود سنپال، ظفر سنپال، موکھا سنپال اور اسلام سنپال سمیت سینکڑوں مردو خواتین موقع پر پہنچ گئے اور ٹائر جلا کر وہاڑی حاصلپور روڈ بلاک کر دی جو کئی گھنٹے تک بند رہا مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بس مالکان کے خلاف کاروائی کر کے ان کے نقصان پورا کیا جائے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ جنوبی پنجاب کے صدر میاں اشفاق دولتانہ ،چیئرمین زاہد اقبال چوہدری موقع پر پہنچ گئے اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...