سندھ ہائی کورٹ ، ایان علی کی درخواست کی سماعت 29اگست کو ہو گی

سندھ ہائی کورٹ ، ایان علی کی درخواست کی سماعت 29اگست کو ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے معروف ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے لیے جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس کے کے آغا پرمشتمل بینچ تشکیل دے دیا ہے ۔مذکورہ بینچ 29اگست کو کیس کی سماعت کرے گا ۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ عدالتی فیصلوں کو نہیں مانتے ہیں ۔ چوہدری نثارعلی خان خود وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں مگر وہ اس منصب کے قابل نہیں ہیں ۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہورہا ہے۔ ملک میں صرف ترقی کے دعوے کئے جارہے ہیں ۔یہاں لوگوں کو صاف پینے کا پانی اور روزگارمیسر نہیں ہے۔ صرف سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں آتی ہے۔ دھرتی ماں کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے۔ ہم حکومت کے خلاف نیب میں جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ایان علی کا بیرون ملک کاروبار ہے اور عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ بھی دیا لیکن عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات شفاف طریقے سے کرائی جائیں۔وزیر اعظم کی جانب سے غلط گوشوارے جمع کرائے گئے جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس بھی جاری کیا ہے ۔ بہتری اسی میں ہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں۔ شریف خاندان کی غیر قانونی اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔