وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر پولیس نے متحدہ 6کارکن رہا کردیئے

وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر پولیس نے متحدہ 6کارکن رہا کردیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کو ٹیلی فونک رابطہ کے ذریعہ ہدایت دی ہے کہ کہ ایم کیو ایم جو کارکن گرفتار کیے گئے ہیں اگر تفتیش میں کلیئر ہیں تو انہیں رہا کردیا جائے ۔پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ کی مداخلت کے بعد ایم کیو ایم کے 6گرفتار کارکنوں کو رہا کردیا ہے ۔یہ کارکن گزشتہ دنوں گلستان جوہر سیکٹر سے گرفتار کیے گئے تھے ۔رہا ہونے والے کارکنوں میں سید ارسلان علی ولد سید انتخاب علی ،محمد عدیل ولد شمشمیر علی ،سید طلحہ علی ولد سید اظہر علی ،وقاص احمد ولد نصیر احمد ،غلام مرتضیٰ قادری ولد غلام نبی قادری ،ذیشان بشیر ولد بشیر احمد شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن سے بھی ٹٰیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول