دہشتگردی پر بات چیت کیلئے تیار ہیں ، بال پاکستان کے کورٹ میں ہے ، بھارت

دہشتگردی پر بات چیت کیلئے تیار ہیں ، بال پاکستان کے کورٹ میں ہے ، بھارت

 نئی دہلی( اے این این ) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سواروپ نے کہا ہے کہ بھارت سرحد پار دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کیلئے تیار ہے بال اب پاکستان کے کورٹ میں ہے، آزاد کشمیر میں بسنے والے لوگ ہمارے اپنے ہیں ان کیلئے جوکچھ کرسکتے ہیں کریں گے، اسلام آباد میں سارک وزرائے خزانہ کانفرنس میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی شرکت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ویکاس سواروپ نے کہا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بسنے والے لوگ ہمارے اپنے ہیں، بھارتی حکومت ان کیلئے جوکچھ کرسکتی ہے کرے گی۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر کے کئی لوگوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو پیغام بھیجیں ہیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی نے ہمیں بعض ہدایات دی ہیں ان ہدایات پر کس طرح عمل کیا جائے گا اس مرحلے پر یہ بات نہیں بتائی جاسکتی تاہم وزارت خارجہ آزاد کشمیر کے لوگوں کیلئے جوکچھ کرسکتی ہے کرے گی کیونکہ وہ ہمارے اپنے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کے ساتھ سرحد پار سے دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کیلئے تیار ہے اور اب اس حوالے سے بال ہمسایہ ملک کے کورٹ میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں 25 اور 26 اگست کو ہونے والی سارک وزرائے خزانہ کانفرنس میں بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی شرکت کے معاملے پر ابھی غور جاری ہے اور اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...