کراچی،کلفٹن میں لفٹ گرنے سے ایک شخص جاں بحق

کراچی،کلفٹن میں لفٹ گرنے سے ایک شخص جاں بحق

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوارکے قریب واقع ایک اپارٹمنٹ کی لفٹ گرنے سے 1 شخص جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے سجاد حیدر کے بھائی شایان حیدر نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اوربلڈنگ والوں نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا۔شایان حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھائی ہوم ڈیلیوری کا کام کرتا تھا،جو کل رات سے غائب تھا،اس کی لاش جمعرات کی صبح لفٹ کے نیچے سے ملی ہے۔ادھر کلفٹن کے اپارٹمنٹ میں پیش آنے والے لفٹ حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے،ویڈیو میں ڈیلیوری بوائے سجاد کو8بجکر 45پراپارٹمنٹ کے اندر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیلیوری بوائے نے استقبالیے سے فلیٹ کا معلوم کیا اور پھر وہ لفٹ میں جاتے ہوئے بھی نظر آتا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول