وزیراعظم آج کراچی جائیں گے

وزیراعظم آج کراچی جائیں گے

اسلام آباد( اے این این ) وزیراعظم نواز شریف( آج) جمعہ کو کراچی جائیں گے جہاں وہ کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں 17ہزار ٹن فلیٹ ٹینکر کی شمولیت کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے جو پاک بحریہ کا بڑا وار شپ ہے۔ یہ فلیٹ ٹینکر پاکستان نیوی کی لاجسٹک ضروریات کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا اس کا ڈیزائن ترکی کی فرم نے بنایا اوراس کی تعمیر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تربیت یافتہ پاکستانی کارکنوں نے کی ۔ اس طرح یہ جوائنٹ وینچر ہے۔ فلیٹ ٹینکر جیسی جوائنٹ وینچر سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔ اس پراجیکٹ کی کامبیا سے وارشپ کنسٹرکشن اور دیگر دفاعی مصنوعات کی تیاری میں دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع اور امکانات پیدا ہوں گے ۔ یہ فلیٹ ٹینکر شیڈول سے دو ماہ قبل تیار کیا گیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول