راجن پور، پسند کی شادی کا شاخسانہ، دوبرادریوں میں تصادم، 3افراد لقمہ اجل بن گئے، 5زخمی

راجن پور، پسند کی شادی کا شاخسانہ، دوبرادریوں میں تصادم، 3افراد لقمہ اجل بن ...

راجن پور،مٹھن کوٹ( ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)راجن پور ،نواحی علاقہ بروس آباد میں رشتہ کے تنازعہ پر گوپانگ اور گھسورہ قبیلہ میں مسلح تصادم ،3 افراد جاں بحق پانچ زخمی، زخمیوں (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

میں ایک کی حالت نازک ،مسلح تفصیلات کے مطا بق بروس آباد کے رہائشی گوپانگ خاندان کے دلاور نامی شخص نے ساڑھے تین سال قبل گھسورہ خاندان کی لڑکی (امینہ ) کو مبینہ طورورغلاء کراس سے پسند کی شادی کی تھی جس کا ورثاء کورنج تھا گذشتہ شب گھسورہ سمیت کئی مسلح افراد حملہ کے لئے بروس آباد پہنچ گئے مسلح افراد نے بدلے میں لڑکی کو اغواء کر کے لے جانا چاہا اس دوران اہل خانہ کی جاگ ہو گئی اور دونوں اطراف سے فائر نگ کے نتیجہ میں گوپانگ خاندان کا ایک شخص غلام حسین جاں بحق جبکہ حملہ آوروں کے دو افراد مارے گئے واقعہ میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے واقعہ کے بعد علاقہ بھر میں خوف وہراس چھا گیا ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ واقعہ کے بعد دشمنی کے شاخسا نہ میں مزید حملے کے خطرے کے پیش نظر تھا نہ سٹی ،صدر پولیس کی بھاری نفری ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹرہسپتال میں تعینات کردی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر