مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کیساتھ جھڑپ میں 2مجاہدین شہیدایک اہلکار ہلاک 2زخمی

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کیساتھ جھڑپ میں 2مجاہدین شہیدایک اہلکار ہلاک 2زخمی

بھارتی سری نگر ( اے این این )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 4 مجاہدین شہید ٗ بھارتی فوج کا ایک مجاہد کو زندہ گرفتار کرنے اور قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ ٗمجاہدین کی فائرنگ سے ایک اہلکار واصل جہنم ٗ دو شدید زخمی ٗ پلوامہ میں گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے بھارتی فوجیوں کے اوسان خطا ٗ مجاہدین کا حملہ سمجھ کر ہوائی فائرنگ شروع کردی ٗ ترال میں پیلٹ گن کے استعمال سے مزید 7 کشمیری زخمی ٗ علاقے میں تاحال کرفیو نافذ ٗ موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ۔ تفصیلات کے مطابق فوج نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک نوگام سیکٹر ہندواڑہ میں 4 مجاہدین کو شہید اور ایک کو زندہ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ فوج کے مطابق آپریشن میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوا۔دفاعی ترجمان کا کہنا ہے کہ نوگام سیکٹر میں مجاہدین کی دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ 5سے 6مسلح مجاہدین کے ایک گروپ نے نوگام سیکٹر سے لائن آف کنٹرول عبور کرکے داخل ہونے کی کوشش کی تاہم فوج نے دراندازوں کوچیلنج کیا جس دوران مجاہدین نے فوج پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی اور جنگجوں کی فائرنگ میں ایک فوجی مارا گیا۔جوابی کاروائی کے دوران جنگجوں اور فوج کے درمیان ہوئی جھڑپ میں 4جنگجو مارے گئے جن کی تحویل سے 4اے کے 47اور دیگر گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق ایک جنگجو کو زندہ گرفتار کیا گیا جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب سرینگر کے 6پولیس تھانوں نوہٹہ ، خانیار ، رعناواری ، صفا کدل ، مہاراج گنج ، بٹہ مالو میں کرفیو بدستور جاری رہا جبکہ حساس علاقہ مائسمہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر دفعہ 144کے تحت سختی کے ساتھ حکم امتناعی نافذ رہا ۔سرینگر کے نوگام اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں ہلکاتوں کے خلاف سڑکوں پر نمازیں ادا کی گئی۔ مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے دئے گئے پروگراموں کے مطابق نوگام کے جامع چوک میں سینکڑوں لوگوں نے عصر کی نماز سڑک پر ہی ادا کی۔اس دوران فورسز کی گولیوں سے جاں بحق ہوئے شہریوں کے حق میں خصوص دعائیں بھی کی گئی۔نوگام چوک میں نائک باغ،بنہ پورہ،مریلوئے کالونی،نائد محلہ،محبوب کالونی اور دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔اس دوران نماز کے بعد ایک پرامن احتجاجی جلوس برآمد کیا گیا جس کے دوران اسلام و آزادی کے حق میں جم کر نعرہ بازی ہوئی۔شہر خاص کے رعناواری اور سعدہ کدل میں شام سہ پہر نوجوانوں اور فورسز و پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے دوران طرفین میں سنگبازی وجوابی سنگبازی دیکھنے کو ملی۔پولیس ایکشن کے دوران 4نوجوان زخمی ہوئے۔ڈاؤن ٹاون کے خیام اور شیراز چوک کے علاوہ و کٹری چوک میں بھی شام کو سنگبازی کے واقعات رونما ہوئے جس کے دوران طرفین میں جھرہپوں کی اطلاع موصول ہوئی۔بتیل میں لوگوں نے شام کو مشعل بردار جلوس برآمد کیا جس کے دوران اسلام و اازادی کے حق میں نعرہ بازی کی گئی۔ ادھر مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ وادی بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بدستور معطل ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...