وزیراعلی سندھ نے میرٹ کیخلاف ورزی کرنیوالے تمام تعلیمی بورڈز کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا

وزیراعلی سندھ نے میرٹ کیخلاف ورزی کرنیوالے تمام تعلیمی بورڈز کے خلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے میرٹ کی خلاف ورزی کرنے والے تمام تعلیمی بورڈز کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ جہانگیر پارک سے غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے کا حکم بھی دیا۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی حیدرآباد سے واپسی ہوئی تو انہوں نے انتظامی امور چلانے کیلئے سرگرمیوں کا آغاز سندھ سیکریٹریٹ سے کر دیا۔وزیر اعلی سندھ سید مراعلی شاہ سے مشیر قانون مرتضی وہاب نے ملاقات کی جس میں مرتضی وہاب نے قانون اور اینٹی کرپشن کے امور پر بریفنگ دی، مشیر قانون نے انٹر بورڈ کراچی میں اینٹی کرپشن کی کارروائی اور ہونے والی پیش رفت سے بھی وزیراعلی سندھ کو آگاہ کیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں میرٹ کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے اینٹی کرپشن کو کارروائی کرنے کا حکم دے دیا، مراد علی شاہ نے کہا کہ طلبا مسقبل کے معمار ہیں ان کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سندھ سیکریٹریٹ سے اچانک صدر کی طرف نکل پڑے، جہاں واقع جہانگیر پارک کی حالت دیکھ کر شدید برہم ہوئے، مراد علی شاہ نے پارک سے فوری طور پر غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے اورصفائی کرا کے پارک کو اصل شکل میں لانے کا حکم دے دیا۔