پاکستان اور ناروے تجارت کو بڑھانے کیلئے اتفاق کیا ہے ، سرتاج عزیز

پاکستان اور ناروے تجارت کو بڑھانے کیلئے اتفاق کیا ہے ، سرتاج عزیز

اسلا�آباد (سٹاف رپورٹر) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اورناروے نے تجارت کو بڑھانے کیلئے اتفا ق کیا ہے، 50 ہزار پاکستانی باشندے ناروے میں کام کر رہے ہیں اور ناروے کی ٹیلی نار کمپنی پاکستان میں کامیابی سے چل رہی ہے، ناروے کے وزیر خارجہ بواگے برینڈے نے کہا ہے کہ ناروے کی 10 کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، پاکستانی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ہم بھی پاکستان میں سولر اور ہائیڈرو انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں۔ وہ جمعرات کو اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ 50 ہزار پاکستانی باشندے ناروے میں کام کر رہے ہیں۔ ناروے کی ٹیلی نار کمپنی پاکستان میں کامیابی سے چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کو بڑھانے کیلئے پاکستان اور ناروے کا اتفا ق ہوا ہے اور ناروے کے وفد کی وزیراعظم سے مفید ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور ناروے کئی عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ناروے کے وزیرخارجہ نے کہا کہ میں نے پاکستانی شہروں لاہور، پشاور اور اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔ ناروے کی 10 کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔پاکستان میں سولر اور ہائیڈرو انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں۔ بورگے برینڈے نے کہاکہ پاکستانی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ناروے کی ترقی میں بھی پاکستانی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناروے خطے میں اور خصوصاً افغانستان میں سیاسی استحکام چاہتا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول