سماجی کارکن مذہب ،رنگ ونسل اور قومیت سے بالا تر ہو کرخدمت خلق کرتے ہیں،ایازصادق

سماجی کارکن مذہب ،رنگ ونسل اور قومیت سے بالا تر ہو کرخدمت خلق کرتے ...

اسلا م آباد(سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے ا نسانیت کی بھلا ئی کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکنوں کی خدمات کو سر اہتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی کارکن ملک میں انسانی بحران کے دوران لوگوں کی مد د کرکے گراں قدر خدمات سر انجام دیتے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار انسانیت کی بھلائی کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکنوں کے عالمی دن کے موقع پر کیا جو ہر سال 19اگست کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے ۔سپیکر نے کہاکہ سماجی کارکن قدرتی آفات اور شورش کے دوران اپنی زندگیوں کو خطرات میں ڈال کر مصیبت میں گھرے بے بس لوگوں کی مدد کرتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ آج کا دن ان سماجی کارکنوں کے لئے منایا جاتا ہے جنہوں نے انسانیت کی بھلائی کیلئے ناصرف قربانیاں اور خدمات پیش کیں بلکہ ایثار کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔سر دارایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب ،زلزلے اور بے گھر ہونے والے افراد کے لیے ان کارکنوں نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سماجی کارکنوں کی بر وقت امدا د نے نہ صر ف متاثرین بلکہ پوری قوم کے دلوں کو جیتا اور لوگوں کے ذہنوں میں انسانی ہمددری کے گہرے نقوش چھوڑے۔سپیکر نے سماجی کارکنوں پر مذہب رنگ ونسل اور قومیت سے بالا تر ہو کر غیر جانبداری سے انسانی بحران کے دوران کام کرنے پر زور دیا۔ انہو ں نے کہا کہ یہ وقت سماجی کارکنوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے اور دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں بحرانی صورت حال کے دوران سر انجام دی جانے والی خدمات کا اعتراف کرنے کا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول