صوابی ،سیلاب زدگان میں صوبائی حکومت کی جانب سے چیکس تقسیم

صوابی ،سیلاب زدگان میں صوبائی حکومت کی جانب سے چیکس تقسیم

صوابی( بیورورپورٹ) ضلع صوابی کے سیلاب زدگان میں صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی چیکس تقسیم کئے گئے اس سلسلے میں ڈی سی صوابی کے جر گہ ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی ناظم امیر الرحمن کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار اسد ہارون ، اے سی صوابی عمران رانجھا اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے جن مکانات کو نقصان پہنچا تھا اس سے متاثرہ آٹھارہ خاندانوں میں فی خاندان کے حساب سے 80ہزار ، پچاس ہزار اور بیس ہزار کے امدادی چیکس تقسیم کئے گئے ضلع ناظم امیر الرحمن اور اے ڈی سی سردار اسد ہارون نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مالی امداد کے لئے مزید تعاون کیا جائیگا اوران کی بحالی کے لئے بھر پور کردار ادا کرینگے #

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...