صوابی میں کانگو بخار کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا

صوابی میں کانگو بخار کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) صوابی میں کانگو بخار کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا،یہ بیماری جانوروں کے جسم میں پائی جانے والی چیچڑیوں کے ذزیعہ انسانوں میں منتقل ہوتی ہے، صوابی کے داخلی شاہراہوں غازی چیک پوسٹ،اسماعیلہ چیک پوسٹ،جہانگیرہ چیک پوسٹ اور انبار انٹرچینج پر قربانی کیلئے لائی جانیوالی مویشیوں پر مفت سپرے کیا جائیگا، ضلع بھرمیں بکراعیدتک تمام میلہ مویشیاں میں کانگوبخار کے خلاف جانوروں پر سپرے کی سہولت ہوگی، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک صوابی کے آفس میں منعقدہ ایک اہم میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر شیرمحمد نے سختی سے ہدایات جاری کردئیے ہیں کہ جانوروں کے جسم میں پائی جانے والی چیچڑیوں کیذریعے انسانوں کو منتقل ہونے والی کانگو وائرس ایک لاعلاج مرض ہے جسکے خلاف محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے ضلع بھر کے تمام وٹرنری ہسپتالوں کو مفت سپرے کیلئے ادویات، بینرز اور سپرے پمپس مہیاکردئیے گئے ہیں اور تمام ہسپتالوں کا سٹاف اپنے اپنے علاقوں میں لگنے والی مویشی منڈیوں میں قربانی کی جانوروں پرسپرے کرانے کا اہتمام کریں گے اس موقع پر ڈاکٹر ابراہیم اور موبائل وٹرنری انچارج ڈاکٹر حبیب الرحمن کی قیادت میں محکمہ لائیوسٹاک صوابی کے تمام اہلکاروں نے کانگوبخار سے متعلق آگاہی مہم کیلئے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جسمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی سردار اسد ہارون بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

مزید : کراچی صفحہ اول