مردان میں پولیو مہم 29 اگست سے شروع ہوگی

مردان میں پولیو مہم 29 اگست سے شروع ہوگی

مردان(بیورورپورٹ)ضلع مردان میں 5سال سے کم عمر کے بچو ں کے پولیو کے قطرے پلانے کا مہم 29اگست سے شروع ہوکر یکم ستمبر 2016تک جاری رہیگا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مردان کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کی۔ اجلاس میں تحصیل ناظم کاٹلنگ مولانا امداد اللہ ، اسسٹنٹ کمشنر مردان خان محمد ، ڈی ایچ او ڈاکٹر حبیب ، سٹاف آفیسر اعجاز علی شاہ ، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد طاہر اور ڈاکٹر لیاقت نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز علی شاہ نے کہا کہ پولیو کے اس قومی مہم میں 383327 بچے ٹارگٹ ہیں۔ جس کیلئے 1003موبائل ٹیمیں ، یو سی ایم اوز کی80ٹیمیں ، A I/C کی 261 ٹیمیں ، فکسڈ کی96، ٹرانزٹ کی 33، جبکہ رومنگ کی 5 جو کہ کل 1137ٹیمیں بنتی ہیں۔ حصہ لے رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی۔ کہ اس مہم کی کامیابی کیلئے بھر پور کوشش کریں۔ اور پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں۔ تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے بچا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کو اس بات کی تاکید کی۔ کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے نہ بچ پائے۔ تاکہ اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا پایا جاسکے۔

مزید : کراچی صفحہ اول