سرکاری اہلکاروں کو کسی صورت غیر قانونی اقدامات اٹھانیکی اجازت نہیں دینگے ، جسٹس قیصر رشید
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید نے کہا ہے کہ ہم سرکاری اہلکاروں کو کسی صورت غیرقانونی اقدام کی اجازت نہیں دیں گے قانون سے مبرا کوئی بھی نہیں جوبھی قانون کے منافی کام کرے گااس کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا فاضل بنچ نے یہ ریمارکس گذشتہ روز مزمل خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائراخترعلی کی رٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران دئیے دورکنی بنچ جسٹس قیصررشید اور جسٹس روح الامین پرمشتمل تھااس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار یونین کونسل شاہ منصورمیں گذشتہ چھ سالوں سے بطوردرجہ چہارم تعینات تھا تاہم اس کے تجربے کو نظرانداز کرتے ہوئے مذکورہ ویلج کونسل کے لئے سو آسامیاں مشتہرکی گئی ہیں اورمذکورہ حلقے کے لئے درخواست گذار کو نظرانداز کرکے صوابی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو بھرتی کیاگیاہے اس موقع پرعدالتی احکامات پر چیف پلاننگ آفیسر لوکل گورنمنٹ عدالت میں پیش ہوئے اوربتایا کہ موجودہ درخواست گذار کو صوابی میں زیادہ پوسٹیں ہونے کے باعث اپنی جگہ سے ہٹایاگیاہے تاہم اسے اپنے ہی حلقے میں ایڈجسٹ کردیاجائے گا جس پرجسٹس قیصررشید نے کہاکہ کل تک درخواست گذار کاتقررنامہ عدالت میں پیش کیاجائے یاسیکرٹری لوکل گورنمنٹ عدالت میں حاضرہوجائیں ۔