کاٹلنگ میں گھریلو تنازعہ کا شاخسانہ ، بیوی اور بھائی کو قتل کر دیا گیا

کاٹلنگ میں گھریلو تنازعہ کا شاخسانہ ، بیوی اور بھائی کو قتل کر دیا گیا

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )کاٹلنگ میں مختلف واقعات: گھریلو ناچاکی پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور بھائی کوقتل کر ڈالا۔ دوسرا واقعہ کاٹلنگ بازار میں موٹر سائیکل سوار ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا۔ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق نورخان کی اپنی بیوی کیساتھ گھریلو ناچاقی چل رہی تھی جو بعد میں شدت اختیار کر گئی۔ جس کے نتیجے میں شوہرنے طیش میں آکر اپنی بیوی مسماۃ شازیہ اور اپنے بھائی اعزاز ولد واصل ساکن بابوزئی پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ جس کے نتیجے میں دونوں نے موقع پر دم تھوڑ دیا۔ مقتول کے بھائی سجا د نے اپنے بھائی کے قتل کی دعویداری بھائی نور خان ولد واصل کے خلاف پولیس تھانہ کاٹلنگ میں درج کر لی۔ دوسرے واقعے میں کاٹلنگ بازار میں رش کیوجہ سے فضل رسول ولد حبیب رسول اور زمین شاہ ولد نواب ساکنان بونیر بامپوخہ موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ اچانک ٹریکڑ ٹرالی سے ٹکر ہوئی۔ گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Ba

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...