نیب نے گیان چند ایسرانی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ کے سابق وزیرایکسائز گیان چند ایسرانی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔گیان چند ایسرانی پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔تحقیقات کی منظوری چیئرمین قمرالزماں چوہدری کی جانب سے دی گئی ہے ۔نیب حکام کے مطابق گیان چند ایسرانی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے ۔