آئی جی سندھ کا پولیس افسر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر نوٹس

آئی جی سندھ کا پولیس افسر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سیہون شریف میں اے ایس آئی کے قتل کے واقعے میں ملوث ملزم کی مبینہ عدم گرفتاری اور عوام کے احتجاج کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر پر سخت نوٹس لیا ہے ۔ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری اعلامیے میں بتایا ہے کہ آئی جی سندھ نے ایس ایس پی جامشورو سے کہا ہے کہ پولیس آفیسر کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کو جلد سے جلد یقینی بناتے ہوئے ورثاُ کو انصاف فراہم کیا جائے اور مذکورہ کیس کے حوالے سے پولیس نے اب تک کیا پیش رفت کی پر مشتمل تفصیلات برائے ملاحظہ فوری طور پر ارسال کی جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر