پولیس کارکردگی میں نمایاں اضافے کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ

پولیس کارکردگی میں نمایاں اضافے کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینٹر ل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیرصدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں جاری پولیس کاروائیوں ،اقدامات اور اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور مزید ضروری احکامات د ئیے گئے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ عمران یعقوب منہاس ، ڈی آئی جی ساوُتھ ، ڈی آئی جی سی آئی اے سمیت اے آئی جی آپریشنز سندھ محمد عارف اسلم و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد اور اب تک حاصل کردہ اہداف و کامیابیوں پر آئی جی سندھ کو بریفنگ دی گئی اور اس ضمن میں جاری و آئندہ پولیس حکمت عملی اور لائحہ عمل کی تفصیلات سے بھی آگاہی دی گئی ۔آئی جی سندھ نے اس موقع پر ہدایات دیں کہ صوبائی سطح پر جرائم اور اس فعل کے فروغ کی وجوہات ،ان کے پس پردہ عوامل ،محرکات اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے حوالے سے جاری پولیس ایکشن اور باالخصوص نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری مجموعی اقدامات کو مذید تیز کرتے ہوئے پولیس کارکردگی میں نمایاں اضافے کو یقینی بنایا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...