وی آئی پیز کیساتھ 40سال سے زائد عمر کے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد
راولپنڈی(سید گلزار ساقی سے) آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں وزیراعلی پنجاب ،گورنر پنجاب،وفاقی و صوبائی وزراء عدلیہ اور ججز صاحبان وغیر ملکیوں چائنیز سمیت پولیس افسران سمیت ہر طرح کی سیکورٹی گارڈز میں 40سال سے زائد عمر کے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگانے پرپابندی عائد کر دی ہے آر پی اوز ، سی پی اوز ، ڈی پی اوز کو فوری عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری،ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے صوبہ بھر میں سرکاری عمارتوں جن میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ،گورنر ہاؤس،صوبائی وزراء وفاقی وزراء، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس ،سیشن کورٹس کے ججز اور صوبہ کی اہم عمارتوں کی حفاظت کیلئے بنائی گئی پولیس کی خصوصی گارڈ میں یعنی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں میں 60فیصد بزرگ اور 40سال سے زائد عمر کے پولیس اہلکار تعینات ہیں جو کہ سیکورٹی کے فرائض احسن طریقے سے بلکہ نوجوان پولیس اہلکاروں کے مقابلے میں زیادہ چست یا پھرتیلے نہیں اور سیکورٹی میں غفلت کے مرتکب ہو سکتے ہیں اور جس وجہ سے کسی بھی بڑے حادثے سے محفوظ رہنے کیلئے صوبہ بھر کی تمام سیکورٹی گارڈ میں 40سال سے زائد عمر کے پولیس اہلکاروں اور ان کے انچارج لگانے پر پابندی لگا دی گئی ہے ، پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران نے تمام گارڈز کیلئے اسلحہ چلانے، دہشت گردی کیو اقعات کی جان پہچان رکھنے سمیت اچانک حملوں سے نمٹنے کیلئے نئے تعینات ہونے والوں کیلئے ریفریشر کورس کرنے سمیت سیکورٹی کی تربیت دینے سمیت ہفتہ وار کورس کرایا جائے ، آئی جی کی ہدایت کے مطابق نئے سیکورٹی گارڈ میں تعینات ہونے والوں کو ہفتہ میں ایک دن ہر طرح کا کورس کروایا جائے گا ، جبکہ تما گارڈز میں تعینات اہلکاروں کی چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے پولیس لائن کا انچارج دیگر عملے کے ساتھ چیک کرتا رہے گا اور دن میں دو بار اور رات کو ایک بار جبکہ ڈی ایس پیز اور ایس پیز صاحبان بھی ہفتہ میں ایک بار تمام سیکورٹی گارڈز کو چیک کر کے جوانوں کی نگرانی کرینگے ادھر آئی جی نے تمام سیکورٹی گارڈوں میں تعینات پولیس جوانوں کی ضروریات مکمل کرنے کی ہدایات بھی دی اور حفاظتی گارڈوں میں تعینات ہونے والے پولیس اہلکاروں کی ذہنی ،جسمانی اور مذہبی و جنونی سمیت تمام تر سیکورٹی کلیئرنس کروانے کے احکامات بھی دئے ہیں ،عملے کو بم ڈسپوزل،اسلحہ ٹھیک کرنے،اسلحہ چلانے،دہشت گردوں سے نمٹنے سمیت تمام ریفریشر کورسز کروانے کی ہدایت بھی دی گئی ہیں ادھر آئی جی پنجاب کے احکامات کے بعد صوبہ کے تمام آر پی اوز نے اپنے اپنے ضلاع کے سی پی اوز اورڈی پی اوز کو آئی جی پنجاب کے احکامات پر فوری عملدرآمد کرنے کی ہدایات جار ی کر دی ہیں۔