بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ اور پیداوار میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ آٹھ سے سولہ گھنٹے تک رہا

بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ اور پیداوار میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ...

لاہور ( کامرس رپورٹر )ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ اور پیداوار میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ آٹھ سے سولہ گھنٹے تک رکھا گیا جبکہ مرمت کے نام پر اور ٹیکنیکل طریقے سے بھی لود مینجمنٹ کی گئی جس کے باعث بجلی کی فراہمی بحال رہنے کے باعث بیشتر علاقوں میں وولٹیج کم رہے جس کی وجہ سے اے سی اور فیرج کام نہ کر سکے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے اور حبس میں اضافہ کے باعث ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری جانب ہائیڈل اور تھرمل و ائی پی پیز کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے ۔ انڈسٹریز کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے باعث شارٹ فال کا تمام بوجھ گھریلو اور کمرشل صارفین کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ گزشتہ روز شہروں میںآٹھ سے تیرہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے سولہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

لوڈشیڈنگ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...