بڑھتی آبادی دہشتگردی سے بھی بڑا مسئلہ ہے،نیئرحسین بخاری

بڑھتی آبادی دہشتگردی سے بھی بڑا مسئلہ ہے،نیئرحسین بخاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سینیٹ فورم پالیسی اینڈ ریسرچ کے چیئرمین سید نیئر حسین بخاری کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں بڑھتی ہوئی آبادی، منصوبہ بندی اور وسائل کے حوالے سے پاپولیشن کونسل سے تفصیلی بریفنگ لی گئی ۔ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی دہشت گردی سے بڑا مسئلہ ہے ۔ملکی ترقی اور خوشحالی کی خاطر اس اہم قومی مسئلے سے روگردانی نہیں کی جاسکتی سینیٹ ممبران ایوان بالاء میں آبادی کے مسئلہ پر قرار داد لائیں اور اس پر بحث کرائی جائے فورم کے اجلاس میں سفارش کی گئی کہ آبادی کے معاملے کو رابطوں کے ذریعے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بھی اجاگر کیا جائے ۔فورم کی سفارشات سینیٹ آف پاکستان اور قومی اسمبلی کو بھی ارسال کی جائیں ممبران نے پاپولیشن کونسل کی چیئرپرسن ڈاکٹر زیبا کی کاوشوں کو سراہا ۔ اجلاس میں سینیٹر محسن لغاری، انور بھنڈر ، افراسیاب خٹک ، جاوید جباراور رخسانہ زبیری نے شرکت کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...