بلوچستان کے حالات خراب کرنے اور بم دھماکوں میں ’’را‘‘ ملوث ہے :ثناء اللہ زہری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے اور بم دھماکوں میں ’’را‘‘ ملوث ہے :ثناء اللہ ...

کوئٹہ (آن لائن) وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں ’’را‘‘ ملوث ہے براہمداغ نے چند ٹکوں کی خاطر مودی کو سلام کیا ہم پاکستانی ہیں ہمیشہ پاکستان میں رہیں گے مزاہمتی کانفرنس میں مودی کے بیان کے خلاف قرار داد منظور کر لی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب میں ’’را‘‘ ملوثٰ ہے نریندر مودی کے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے بم دھماکوں میں پڑوسی ملک ملوث ہے مزید انہوں نے کوئٹہ سانحہ میں شہید ہونے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہداء کے ساتھ کبھی بھی غداری نہیں کر سکتے ۔ براہمداغ بگٹی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ براہمداغ کے حالیہ بیان سے پتہ چلتا ہے کہ براہمداغ نے چند ٹکوں کی خاطر مودی کو سلام کیا ہے ہم 500 سالوں سے بلوچستان میں زندگی گزار رہے ہیں ہم سے بڑا بلوچ کون ہوگا ہم کلبھوشن کے نیٹ ورک کو گرفتار کیا ہے جس کا بدلہ مودی نے کوئٹہ میں دھماکہ کروا کر لیا ہم دہشتگردی کے خلاف ایک ہیں تمام دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے وزیر اعلی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹے اور بھائی کو شہید کیا گیا میں بھی بستر پر مرنے کو ترجیح نہین دوں گا ۔مزیدکشمیر میں حالیہ کشیدگی پر انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں برہان وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والی تحریک میں کشمیر کی 100 فیصد عوام آزادی کے حق میں ہے مودی کا بیان کشمیر کے حالات کو دبانے کی ناکام کوشش ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بلوچستان کے بارے بیان پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیاں اور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا احتجاج میں بھارتی پرچم اور نریندری مودی کی تصاویر کو بھی نذر آتش کیا گیا بلوچستان کی عوام نے ثابت کر دیا کہ بھارت اپنے ناپاک عزائم میں اب کامیاب نہیں ہو سکتا کیونکہ بلوچستان کی عوام دہشتگردی کے خلاف متحد ہو چکی ہے خطاب کے اختتام پر وزیر اعلی بلوچستان نے ثناء اللہ زہری نے دہشتگردی مردہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے ۔

ثناء اللہ زہری

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر