20اگست کو یوم ہسپتال منایا جائیگا،ڈی سی او چکوال

20اگست کو یوم ہسپتال منایا جائیگا،ڈی سی او چکوال

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایت پر بیس اگست کو یوم ہسپتال منایا جائے گا اور اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں ایک خصوصی کیمپ لگایا جائے گا جو ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی کی نگرانی میں کام کرے گا۔ ا سموقع پر ای ڈی او ہیلتھ اور ایم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال بھی موجود ہونگے۔ جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں کیمپ لگائے جائیں گے۔ جن کا بنیادی مقصد مریضوں کو علاج معالجے کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس ضمن میں جمعرات کے روز اعلیٰ سطح کا اجلاس ڈی سی او محمود جاوید بھٹی کی صدرت میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عاصم جاوید ہاشمی، ای ڈی او فنانس شہباز نقوی، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو کے ایم ایس صاحبان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی او نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور طبی سہولتوں کی فراہمی پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی سی او چکوال نے عوام سے بھی استدعا کی کہ وہ ہسپتالوں کے حوالے سے جہاں پر بھی کوئی شکایت ہو فوری طور پر ان کے نوٹس میں لائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر