ٹیکس کا نفاذ،شرح گلگت بلتستان کے حالات کو مدنظر رکھ کر کیا جائیگا،برجیس طاہر

ٹیکس کا نفاذ،شرح گلگت بلتستان کے حالات کو مدنظر رکھ کر کیا جائیگا،برجیس طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں ٹیکس کا نفاذاور شرح وہاں کے حالات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان محمدنواز شریف کی ہدایت پر گلگت بلتستان میں ٹیکس کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ،وفاقی سیکرٹری اُمور کشمیر وگلگت بلتستان عابد سعید، ممبر ایف بی آر، جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل کے علاوہ گلگت بلتستان کے اعلیٰ ٹیکسیشن حکام نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے جی بی کونسل اور ایف بی آر کے درمیان Indirect ٹیکس سے متعلق جلد MOU دستخظ کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ اس کے علاوہ گلگت بلتستان سے ٹیکس محصولات سے گلگت بلتستان حکومت اور گلگت بلتستان کونسل کے مستقل شیئر سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دے کر منظور ی کے لیے وزیر اعظم کو پیش کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور اس کو تعمیر وترقی و خوشحالی کے لحاظ سے ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی صورت میں گلگت بلتستان میں ایک بڑی معاشی سرگرمی پیدا ہو گی جس کا براہ راست فائدہ