گلستان جوہر میں الاٹیز کو 18 اکتوبر تک قبضہ دینے کا حکم

گلستان جوہر میں الاٹیز کو 18 اکتوبر تک قبضہ دینے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے گلستان جوہر اسکیم 33 میں الاٹیز کو 18 اکتوبر تک قبضہ دینے کا حکم دے دیاہے ۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں گلستان جوہر اسکیم 33 میں اصل الاٹیز کو قبضہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئیْ۔ عدالت میں پولیس افسران کے پیش نہ ہونے پر ایس ایس پی ایسٹ، ڈی آئی جی اور آئی جی کو 11 بجے تک طلب کیا گیا ۔ عدالت میں ایڈیشنل آئی جی اور ایس ایس پی ایسٹ پیش ہوئے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے اپیل مسترد ہونے کے باوجود سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا 6 ماہ گزر چکے ہیں اصل مالکان کو قبضہ کیوں نہیں دیا گیا آپ لوگ کیا چاہتے ہیں بار بار رکاوٹیں لینڈ مافیا کی جانب سے ڈالی جارہی ہیں اور دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ 18 اکتوبر تک اصل مالکان کو قبضہ دلوائیں اگر عدالت کے حکم پر عمل نہ ہوا تو ایس ایس پی ایسٹ کے خلاف فرد جرم عائد کردی جائے گی۔ عدالت نے سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر